محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز

محنت مزدوری کر کے رزق حلال کمانے والے کی تکریم ،اس کے مرتبے کی آگاہی ہمارا دین بھی دیتا ہے،سابق وزیراعلیٰ

بدھ 1 مئی 2024 18:13

محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے،محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ محنت مزدوری کر کے رزق حلال کمانے والے کی تکریم اور اس کے مرتبے کی آگاہی ہمارا دین بھی دیتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں