ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز ماڈل ٹائون کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی سنیچر گینگزکی گرفتاری و چیکنگ سے مشروط ہے۔ کامیابی یہ ہے کہ آپ کی پٹرولنگ سے عوام خود کو محفوظ سمجھیں۔سٹریٹ کرائم کے خلاف ڈولفن کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈولفن اور پی آر یو کی آف روڈ گاڑیوں کو مقررہ مدت میں آن روڈ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈکوارٹرزماڈل ٹائون کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ ذوہیب نصراللہ رانجھا ودیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن ہیوی بائیکس کی انسپکشن کی۔ایس پی ڈولفن ذوہیب رانجھا نے ڈی آئی جی آپریشنز کوڈولفن بائیکس اور پی آریو کی گاڑیوں کی اوور ہالنگ و رپیئرنگ اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کامران نے رابری، سنیچنگ و سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کرائم پیٹرن کے لحاظ سے میکانیزم بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ ایک کرائم فائٹنگ فورس ہے اورانسداد جرائم کا خاتمہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی استعداد کار میں مزید بہتری لائی جارہی ہے جس سے پٹرولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کی صفائی اور مینٹیننس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈولفن سکواڈ ہاٹ سپاٹس ایریاز میں مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کام پر شاباش اور ناقص کاکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں