گ*گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

جمعرات 9 مئی 2024 20:20

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے گھر، جناح ہاوًس، اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گنہونی سازش تھے۔

یہ بات انہوں نے پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین سے لنڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں نہ بھولنے والہ دن ہے ملک پاکستان میں ایسی کہیں مثال نہیں ملتی کہ اس دن ایک ایسی سیاسی جماعت نے ملک میں انتشار پھیلایا جو جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا جسکی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے، پارٹی صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے نے پورے ملک کی سلامتی کو ہلا کہ رکھ دیا اور ایک سیاسی پارٹی کی قیادت اور انکے کارکنان کی جانب سے جسطرح ملکی املاک اور حساس اداروں کی یادگاروں کو ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی ایسا عمل آج تک ہمارے دشمن بھی نہ کر سکے اور انکی حفاظت پہ مامور جوانوں کی شہادتیں ہوئیں جن کا پاکستان کی عوام آج بھی دکھ اور غم و غصے کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

۔۔زبردستی اقتدار کے حصول میں اندھے لیڈران نے یہ بھی نہ سوچا کہ اس ملک کے دفاع کے لیے ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے کتنی جانیں دیں، انہوں نے کہا پاکستان کی غیور عوام آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان دشمن عناصر جو اندرونی اور بیرونی ساشوں میں عمل پیرا ہیں ان شر پسند عناصر سے نبرداآزمہ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایمائ پر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر 'مٹی پاوً' کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔ مخدوم سید احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں