و*پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ھ*2 کلاشنکوفیںاورایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا، 3 دہشت گرد فرار ہو گئی: سی ٹی ڈی ذرائع

اتوار 12 مئی 2024 17:55

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، گرفتار ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا جہاں اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار شوٹر فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے جایا گیا ، ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے دو پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے گئے ،اسی دوران فیضان کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر سیدھا فائرنگ کی جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی ، فیضان سمیت چار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ تین دہشتگرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق موقع سے دو کلاشنکوفیںاورایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیضان کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کرول جنگل اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں