حکومتی ایوانو ں میں کہیں عوامی مفادات نظر نہیں آ رہی:متحدہ علما کونسل

پیر 13 مئی 2024 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحکومتی ایوانو ں میں کہیں عوامی مفادات نظر نہیں آ رہے،بدقسمتی سے سابقہ حکومتوںکی لوٹ مار کی طرح موجودہ حکومت بھی لوٹ مارکے راستے پر گامزن ہے،موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے ، جغرافیہ اورعوام سے بے وفائی کی تمام حدود کوکراس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت میں سیاست دان کبھی عوامی مسائل کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلے بلکہ وہ ہمیشہ ذاتی مفادات کے لیے عوام کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب عوام با شعور ہو چکی ہے وہ کسی کے ہا تھ کھیلو نا نہیں بننا چاہتی وزیراعظم شہبازشریف اپنے انتخابی اعلانان اور وعدو ںکو ایفا ء کریں اورعوا م کے دکھ درد کو سمجھیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں