پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ہی ترقی کر سکتا ہی: فرخ جاوید مون

منگل 14 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہپاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ہی ترقی کر سکتا ہے،دھاندلی سے اقتدار حا صل کرنے والے عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ، اقتدار پر قابض چوں چوںکے مربہ عوام کا خیر خواہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پر امن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کے تحت تحریک چلائیں جمہوریت کو اصل خطرہ موجودہ حکمرانوں سے ہے جنہیں بدترین انتخابی دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر مسلط کیا گیا ہے یہ جمہوریت کش عناصر ہیں جن سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں