وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی ایشن ڈویلپمنٹ بنک کی زراعت اور فوڈ سے منسلک سنیئر نیچرل ریسورسسز سپشلسٹ نوریکو ساٹو سے ملاقات

بدھ 15 مئی 2024 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے پنجاب اسمبلی چیمبر میں ایشن ڈویلپمنٹ بنک کی زراعت اور فوڈ سے منسلک سنیئر نیچرل ریسورسسز سپلشسٹ نوریکو ساٹو سے ملاقات کی۔اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایشن ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے پنجاب کے زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 2فیصد شرح سود پر 50ملین ڈالرز کے رعایتی قرضوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نوریکو ساٹو نے صوبائی وزیر کو اے ڈی پی کی جانب سے پنجاب میں جدید میکناائزیشن،سموگ کے تدارک اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فصلوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے حتمی پلان کے بارے میں بتایا۔انھوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر پہلی بار پاکستان میں کاشتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا اور ٹیسٹنگ و اویلویشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اے ڈی بی کی جانب سے پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے قرضے کی سہولت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ زرعی شعبہ ہماری فوڈ باسکٹ ہے جس سے پاکستان خوشحالی کی منازل طے کر سکتا ہے۔پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں زرعی شعبہ کے فروغ کے لئے ایک روڈ میپ پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نیزراعت کے شعبہ کی ترقی کے لیے 400بلین روپے رقم کی منظوری دی ہے جسکامقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کسان کارڈ کا انقلابی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے 5لاکھ کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

کسانوں کے الیکٹرک ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی سکیم شروع کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زرعی مراکز کے قیام،پانی کے با کفایت استعمال کے لیے 8ہزار کھالوں کو پختہ کیا جائے گا۔5ہزار سپرسیڈرز اور 3ہزار شریڈرز کسانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔پرائیویٹ سیکٹر میں ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز جدید اور نئی زرعی مشینری کو درآمد کرکے سروس پرووائیڈرز کے ذریعے کاشتکاروں تک پہنچائیں گے۔انھوں نیکہا کہ25ہزار جدید زرعی مشینری و آلات کسانوں کو سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں