آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی سکیورٹی وفد کی آئی جی پنجاب سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسر آئی سی سی

بدھ 15 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلی سطحی سکیورٹی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ سیفٹی اینڈ سکیورٹی مینجر آئی سی سی ڈیوڈ مسکر کی قیادت میں آئے وفد میں آئی سی سی سے کرنل اعظم خان، پی سی بی سے کرنل خالد محمود اور عثمان واہلہ شامل تھے۔

آئی سی سی وفد کو پنجاب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسر آئی سی سی ڈیوڈ مسکر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کے لئے پنجاب پولیس کے فول پروف سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی انتظامات بارے بتایا کہ کرکٹ ٹیموں کے تحفظ کیلئے ائیر پورٹس، ہوٹلز، سٹیڈیمز اور روٹس سمیت تمام مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے، تمام میچز کیلئے قبل از وقت انتظامات، ٹیم روٹس، سٹیڈیم کی حفاظت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایگزیکٹو پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت تمام یونٹس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسران کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ پر سکیورٹی صورتحال و اقدامات بارے آگاہ کیا، ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے آئی سی سی وفد کے سکیورٹی سربراہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئر بھی پیش کیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں