92فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیو رکی جاچکی ہیں،سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہترین کرنا ہے،مریم نواز

بدھ 15 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیاہے۔وزیر اعلی نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دے دی-وزیر اعلی کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیو ٹریش پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا-اجلاس میں 1000-ایلیمنٹری سکولوں میں STEM آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا- ایشین ڈویلپمنٹ بنک STEMلیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گی- سرکاری سکولوں کے 3لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیشن کے لئے معاہدے کی اصولی منظوری دی گئی-ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلی پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفیکیشن کے مواقع ملیں گے- پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 92فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیو رکی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کوہر صورت بہترین کرنا ہے۔ سینٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں