معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

5 میٹرک ٹن چینی، 4127سگریٹ کے سٹاکس، 1322کپڑے کے تھان اور 0.1986 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد

ہفتہ 18 مئی 2024 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5تا 12مئی کے دوران ملک بھر سے 565میٹرک ٹن چینی، 4127سگریٹ کے سٹاکس، 1322کپڑے کے تھان اور 0.1986ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں نے ملتان سے 99، کوئٹہ سے 3864اور کراچی سے 164سگریٹ کے سٹاکس برآمدکیے،ملتان سے 133،کراچی سے 483اورکوئٹہ سے 706کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.028،کراچی سے 0.019، پشاور سے 0.016اورکوئٹہ سے 0.135ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔

یکم ستمبر 2023سیاب تک ملک بھر سے 3036میٹرک ٹن کھاد، 262میٹرک ٹن آٹا، 34626میٹرک ٹن چینی، 236547سگریٹ کے سٹاکس، 247133کپڑے کے تھان اور 6.055ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں