کچہ کریمنلز کیخلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز ،انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لائی جائے‘آئی جی پنجاب

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھتے ہوئے جرائم کی سرکوبی اور شہریوں کو انصاف و خدمات کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنانا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصولہ عوامی شکایات کے موثر فالو اپ اور داد رسی میں کارکردگی بہتر بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائنٹیفک انوسٹی گیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر فوکس کریں، مقدمات کی ورک آؤٹ شرح میں بہتری لائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تفتیش کے معیار میں بہتری کیلئے موثر سپرویژن کے ساتھ ساتھ پراسیکوٹرز کے ساتھ موثر کوارڈینیشن یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈکیتی، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کچہ کریمنلز کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، اغوا برائے تاوان سمیت منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انسدادی کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، ساہیوال ریجن کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فردا فردا تمام ریجنز، اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا، لا اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول کے لئے ہدایات جاری کیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری ڈرگ فری پنجاب مہم اور خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے Never* Again* کے تحت بروقت کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور کارکردگی رپورٹس سی پی او بھجوائی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں