ک*تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سی100 فیصد اضافے کیا جائے،کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب

اتوار 19 مئی 2024 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں اپنے وعدے کے مطابق تنخواہوںمیں مہنگائی کے تناسب سی100فیصد اضافے کرے اور لیوانکیشمنٹ کو فوری طورپر سابقہ طرز پر بحال کیاجائے جبکہ دیگرمطالبات تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کیے جائیں،میڈیکل الائونس اورکنوینس الائونس میں سوفیصد اضافہ کیاجائے،تین درجاتی ٹائم سکیل پروموشن کا اطلاق کیاجائے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویژنل صدر راناسجادخان،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،چیئرمین جاویدانجم،سیکرٹری اطلاعات ملک ذوہیب علی اور دیگرعہدیداران نے مشترکہ بیان میں لیوانکیشمنٹ کو سابقہ طرز پر بحال نہ کرنے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھانے اوردیگرعرصہ دراز سے دیگرجائز مطالبات پورے نہ ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی انتخابی مہم میں اقتدارمیں آنے سے قبل وعدہ کیاتھا کہ اقتدارمیں آ کر لیوانکیشمنٹ کے مسئلے کو حل کیا جائے گااور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ کیاجائے گا،چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگی ہیں لہذاوزیرخزانہ پنجاب کو ہدایت فرمائیں کہ جون2024-25کے بجٹ میں ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں مہنگائی کے مطابق 100%اضافہ کیاجائے اورلیوانکیشمنٹ کو فوری طورپر سابقہ طرز پر بحال کیاجائے جبکہ دیگرمطالبات تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کیے جائیں،میڈیکل الائونس اورکنوینس الائونس میں سوفیصد اضافہ کیاجائے،تین درجاتی ٹائم سکیل پروموشن کا اطلاق کیاجائے،نان کلریکل/ ٹکنیکل سٹاف کے جو کیڈرز پرومشن سے رہ گے ہیں ان کو بھی پرموٹ/اپ گریڈکیاجائے،تمام سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی،پروفشنل ایگزیکٹو ودیگرالائونس بلاتفریق دیے جائیں،ریٹائرنٹ پر گروپ انشورنس باقی صوبوںکی طرز پرریٹائرمنٹ کے ساتھ دی جائے،صوبائی سرکاری ملازمین کو فیڈرل ملازمین کی طرپر ہائوس ریکوزیشن دی جائے،کلاس فور کے ملازمین کی گریڈ5میں اپ گریڈیشن اور50فیصد ان سروس کوٹہ دیاجائے۔

(جاری ہے)

60فیصدمارک کی شرائط کے بغیرتمام زیرتعلیم بچوں کے لئے بنیوولنٹ فنڈسے تعلیمی وظائف و دیگرمتفرق گرانٹس میں100اضافہ کیاجائے۔ہیلتھ ڈیپارنمنٹ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام ملازمین کو رسک الائونس دیا جائے، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو غیرمشروط مستقل کرکے پے اینڈپروٹیکشن دی جائے اورآئندہ مستقل بنیادوںپر بھرتی کی جائے،پروموشن میں تاخیری حربوںکا خاتمہ اورمختلف محکموںمیں پوسٹوں کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے،جن محکمہ جات کو ابھی تک سپیشل الائونس نہیں دیاگیاان کو بھی دیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں