تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 3 کیسز کی سماعت21 جون تک ملتوی

زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی

منگل 17 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل گزشتہ روز ہوا ،3 مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت 21 جون تک ملتوی کی گئی جبکہ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

(جاری ہے)

مقدمات کے برضمانت ملزمان صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ خدیجہ شاہ، روبینہ جمیل سمیت دیگر حاضری کیلئے پیش ہوئے،شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی،ملزموں کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت پراسیکیوشن کے پانچ گواہان نے ملزمان کے خلاف شہادتیںقلمبند کرائیں،تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی،مغلپورہ کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے،جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں