جنوبی وزرستان وانا رستم بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد ہلاک

بدھ 11 جنوری 2017 22:27

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) جنوبی وزرستان وانا رستم بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد ہلاک،ہلاک ھونے والے میں ایک راہگیر شامل ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق رستم بازار وانا میں اس وقت فائرنگ ھوئی جب دوگروپوں کے درمیان زاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ ھوئی جس میں 2 افراد ہلاک ھوئی جس میں ایک راہگیر شامل ہے،انتظامیہ نے وقع کی تحقیقات شروع کردی ہے،اور اس وقع کی تصدیق کی ہیِ، ہلاک ہونے والوں میں ایک کا نام رپاخان زلی خیل اور راہگیر کا نام مجیب دوتانی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں