گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی 13اگست کو منائی جائیگی

جمعرات 2 اگست 2018 14:37

گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی 13اگست کو منائی جائیگی
لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی 13اگست بروز پیرکو منائی جائیگی، نازیہ حسن 3اپریل 1965ء کو پیدا ہوئیں ، انہوںنے 1980ء میں صرف 15سال کی عمر میں پاپ سنگرکی حیثیت سے پی ٹی وی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ مل کر متعدد خوبصورت صدا بہار فلمی گیت گائے ، نازیہ حسن 1999ء میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں، انہیں علاج کیلئے لندن منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 13اگست 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں