ند اچوہدری ، خوبصورت کیف ،خوشبو سمیت 6 اداکارئوں پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں گوجرانوالہ کے تھیٹروں میں پابندی کی سفارش

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

ند اچوہدری ، خوبصورت کیف ،خوشبو سمیت 6 اداکارئوں پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں گوجرانوالہ کے تھیٹروں میں پابندی کی سفارش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء)گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے اداکارہ ند اچوہدری ، خوبصورت کیف اور خوشبو سمیت 6 اداکارئوں پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں گوجرانوالہ کے کسی بھی تھیٹر میں پابندی لگانے کیلئے سفارشات مرتب کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو ، ندا چوہدری ، خوبصورت کیف سمیت 6 اداکارائوں پر چند ماہ قبل گوجرانوالہ کے مختلف تھیٹرز میں اسٹیج ڈرامے کے دوران بیہودہ رقص اور فحش اشارے کرنے پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے ان اداکارائوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کی تھی کہ یہ اداکارائیں گوجرانوالہ میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کو فروغ دے رہی ہیں اس کی باقاعدہ رپورٹ بنا کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی مگر ابھی تک ان اداکارائوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں