رمضان المبارک کے دوران کسی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ نہیں بن رہی‘ رابی پیرزادہ

جو وقت سے نہیں سیکھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنا ہوگا ‘ گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ نہیں بن رہی،ہمیں اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس سے کسی بھی انسان کی اصل خوبصورتی مانند پڑ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاروں گی ۔انہوںنے کہا کہ وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے اور جو وقت سے نہیں سیکھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہمیں اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس سے کسی بھی انسان کی اصل خوبصورتی مانند پڑھ جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں