ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا‘ گلوکار ولی حامد خان

پاک آرمی ہماری شان اور پہچان ہے ،میجر جنرل آصف غفور نے جس طرح پاکستان کا موقف پیش کیا وہ قابل تعریف ہے

بدھ 24 اپریل 2019 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) معروف بینڈ راگا بوائز کے روح رواں گلوکار ولی حامد خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاک آرمی ہماری شان اور پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں بھارت کی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح پاکستان کا موقف پیش کیا وہ قابل تعریف ہے اور پور ی دنیا میں اسے سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ہونے والی ملاقات زندگی کا خوشگوار لمحہ ہے او ر یہ مدتوں یاد رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں