اداکارہ مدھو نے ’’لٹ لو موجاں ‘‘ میں اپنی دلکش رقص پرفارمنس سے ہلچل مچا دی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:19

اداکارہ مدھو نے ’’لٹ لو موجاں ‘‘ میں اپنی دلکش رقص پرفارمنس سے ہلچل مچا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) معروف اداکارہ مدھو نے ستارہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’لٹ لو موجاں ‘‘ میں اپنی دلکش رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں میں ہلچل مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو ان دنوں ستارہ تھیٹر گجومتہ میں اسٹیج ڈرامہ ’’لٹ لو موجاں ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب انہوں نے اپنی دلکش رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی ۔

انکی پرفارمنس کے دوران ڈرامہ بین بھی اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر رقص کرتے رہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مہک جان ،صائمہ چوہدری ،نکھار شاہ ،دانیال مغل ،طارق پرنس ،وقاص قیدو ،عائشہ شاہ ،عمران ناگی ،عاطف چن اور شاہ رخ ڈانسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامے کے پروڈیوسر ملک یعقوب نور اور فیصل چوہدری ہیں جبکہ ہدایات نعیم شوکی کی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں