جنڈاداکار قوی خان کیساتھ کام کر کے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ‘ ثناء جاوید

ان جیسے اداکار ہمارے لئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیںجنکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے

بدھ 26 جون 2019 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء)خوبرو اداکارہ اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ لیجنڈاداکار قوی خان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ، ان جیسے اداکار ہمارے لئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیںجن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ قوی خان بڑی محبت اور شفقت کے ساتھ جونیئرز کی رہنمائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل میں ہمیشہ ان کے لئے احترام موجود رہتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ڈر خدا سے ‘‘میں بھی قوی خان کے ہمراہ کام کر رہی ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کتابوں میں پڑھنا اور عملی تجربے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ میں ہمیشہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے نتائج بھی سامنے آتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں