ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ صوفیہ مرزا

بالی ووڈ کے سٹارز کے مقابلے میں ہمارے پا س درجنوں فنکار موجود ہیں ‘ انٹر ویو

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ صوفیہ مرزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ، شروع میں کمرشل اور ماڈلنگ کی اس کے بعد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور پھر میں ٹی وی پر آگئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہو نے کہا کہ بالی ووڈ میں سٹار اداکار موجود ہیں ان سے مقابلے میں ہمارے پاس ہمایوں سعید ،فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، عمران عباس ، دانش تیمور سمیت درجنوں اداکار ہیں جو کسی طور پر بھی بھارتی سٹار سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان بھارت سے آگے ہے یہاں پر بہترین سے بہترین کامیڈین موجود ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں