الحمرا آرٹس کونسل نے اپنے زیر انتظام تمام ہالوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ،

مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا ، اداکاروں کا سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 2 جنوری 2015 12:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) الحمرا آرٹس کونسل نے اپنے زیر انتظام تمام ہالوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ۔ اس حوالے سے الحمرا مال روڈ کے مرکزی داخل ہونے والے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الحمرا میں کام کرنے والے اداکاروں نے الحمرا انتظامیہ کی جانب سے واک تھرو گیٹ لگانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا میں سکیورٹی کے انتظامات پہلے بھی تسلی بخش تھے اور اب اس کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جس سے فنکاروں مین تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں