نسیم وکی اچھا اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی ہے،ساتھ کام کر کے مزہ آرہا ہے ‘ نگار چوہدری

ہفتہ 25 فروری 2017 12:52

نسیم وکی اچھا اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی ہے،ساتھ کام کر کے مزہ آرہا ہے ‘ نگار چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ نسیم وکی اچھا اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی ہے،ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’دنگل ‘‘میں اداکاری کی ہے اور اس دوران میں نے باغور ان کی ڈائریکشن کے انداز کو دیکھاہے اس کے بعد میں یہ کہنے پر مجبور ہوگئی ہوں کہ نسیم وکی میں ایک بڑے ڈائریکٹر کی خوبیاں موجود ہیں ۔

نگار چوہدری نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کرنا مشکل کام ہے مگر نسیم وکی دونوں کام بخوبی انداز میں اداکررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صرف میں ہی نہیں ڈرامہ میں کام کرنے والی دیگر اداکارئیں بھی ان سے متاثرہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں