8 ویں اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

سبزہ زار نے آئیڈیل کلب کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:23

8 ویں اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) 8 ویں اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سبزہ زار نے آئیڈیل کلب کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹائون شپ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئیڈیل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عاصم خان نے 84 رنز، اسامہ ندیم نے 41 رنز، ارشد نے 37 رنز، مقصود نے 35 رنز بنائے۔ عنصر عزیز نے 3 وکٹیں اور شریف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سبزہ زار لائن نے مطلوبہ سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محسن پرویز نے 109 رنز، طیب نے 102 رنز اور عاطف نے 25 رنز بنائے۔ عاصم نے 5 وکٹیں اور مجاہد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں