عباس نے عمدہ لینتھ کی بدولت آسٹریلیا کیخلاف میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں‘ وسیم اکرم

مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے بہترین بالر ز کی فہرست میں شامل ہوں گے ‘ سابق کپتان کابیان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عباس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو ابھی بہت آگے جانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے بہترین بالر ز کی فہرست میں شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ محمد عباس نے عمدہ لینتھ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بہترین بالنگ جاری رکھتے ہوئے دنیا کے بہترین بالرز میں سے ایک بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں