ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغرکامحکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا دورہ

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغرنے محکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ اور ان کی سربراہی میں محکمہ داخلہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دفتری امور پرسپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید نے تفصیل سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریف کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل ،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان ارشد اولکھ،ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال الیاس اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔

اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو اصلحہ رجسٹریشن کو نادرا سے کمپیوٹرائزڈکروانے کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل نے چائلڈپروٹیکشن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اورچائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تفصیل سے بریف کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال نے پولیس ونگ سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو بریف کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے فنکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے متعلق بتایا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے بریف کرتے ہوئے مزید بتایاکہ تمام پرفارم کرنے والے فنکاروں کویہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیاہے کہ پرفارم کرنے سے پہلے سکرپٹ وغیرہ محکمہ داخلہ کو بھیجا جائے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہبازوحید نے محکمہ داخلہ کے مختلف سیکشنز میں درپیش مسائل سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ کے متعلق مسائل کوموقع پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں