احسان مانی نے پی ایس ایل کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندید دیدیا
تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا اگلے سیزن میں آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، چیئرمین پی سی بی پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے، ملک میں اسپورٹس کلچرل پروان چڑھانا بہت ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 جنوری 2019 21:53
(جاری ہے)
احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔اگلے دو سالوں میں پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں منعقد کرنا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈیویلیئرز سمیت دیگرغیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اور احتساب ہونا چاہیے، حکومت جو فنڈز فراہم کرتی ہے ان کا احتساب لازمی ہے۔احسان مانی کے مطابق کسی بھی ملک میں حکومت کے پیسوں سے کھیل نہیں چل سکتے۔ پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو بھی خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایلومینائی کو ستارہِ امتیاز ملنے کی خوشی میں پروقار تقریب کا انعقاد
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور،لیسکو فنکشنل ہیڈز کا اجلاس،لائن لاسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
واپڈا نے 53 ویں قومی جمناسٹک چیمپئن شپ جیت لی
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق
معصوم بچے کو اغوا اور بدفعلی کے بعدقتل کرنیوالا درندہ گرفتار
جنرل ہسپتال سے بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن’’میری آواز ،مریم نواز‘‘کی مقبولیت میں اضافہ
تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کی توڑ پھوڑ ، جلائو گھیرائو کے 21مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان