ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کے دوسرے دن ایک دلچسپ میچز میں ایوایٹرز کی ٹیم زنے گارڈ گروپ کو 9-3.5 سے ہرا دیا

بدھ 20 جنوری 2021 22:06

ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کے دوسرے دن ایک دلچسپ میچز میں ایوایٹرز کی ٹیم زنے گارڈ گروپ کو 9-3.5 سے ہرا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کے دوسرے دن ایک دلچسپ میچز میں ایوایٹرز کی ٹیم زنے گارڈ گروپ کو 9-3.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم میں ایکوافینا پولو کے دلچسپ میچز جاری ہیں۔ اس موقع پر کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری کرنل (ر) طارق ،میجر (ر) بابر محبوب، پولو کھلاڑیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

دوسرے میچ میں ایوایٹرز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور گارڈ گروپ کو 9-3.5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ایوایٹرز کی طرف سے محمد اعجاز نے پانچ، احمد بلال نے تین، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے علی الٰہی ، تیمور علی ملک اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے ایوایٹرز کے کھلاڑی علی فرید کا کہنا تھا کہ پولو کھیلنا شروع کیا ہے اور بہت خوشی ہے کہ زندہ دلان لاہور پولو کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ گیریژن پولو کلب اور جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کا شکریہ جہاں بہترین پولو کھیلی جاتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں