بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے 21اپریل تک شہر لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے 23اپریل کو بارشیں برسانے والے ایک نئے سسٹم کے پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے اور اس پیشگوئی کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے پنجاب حکومت کو ممکنہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر رہا جس کی وجہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی بتائی جاتی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں