ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے، اساتذہ ،غیر تدریسی عملے کی حاضریاں چیک کیں

منگل 29 ستمبر 2020 16:56

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت مدراراللہ نے مختلف سکولوں کے اچانک معائنے کے موقع پر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی حاضریاں چیک کیں اور کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن محمد ابراہیم اور اے ڈی او سپورٹس نثار محمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ای او مدرار اللہ نے دیگر تعلیمی افسران کے ہمراہ کلاس رومز میں طلبہ کے مابین سماجی دوری چیک کی اور طلبہ کا تعلیمی جائزہ بھی لیا، انہوں نے سکول سربراہان کو ہدایت کی کہ اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کو رخصت اتفاقیہ دینے سے احتراز برتیں اور غیر معمولی حالات میں چھٹی کے حصول کیلئے ڈی ای او آفس سے پیشگی منظوری لی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے سہ روزہ یا ہفتہ وار شفٹ سسٹم کے تحت تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں