یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیر اہتمام فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:42

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیر اہتمام فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ رجسٹرار انعام اللہ خان کی قیادت میں ریلی کے شرکاء تاجہ زئی درہ تنگ روڈ پر واقع شہید عابد علی چوک پہنچے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں تینوں کیمپسز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی اور فرنس کے خلاف نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار انعام اللہ خان نے اپنے خطاب میں توہین آمیز خاکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ کہا کہ حضورﷺ کی شان میں معمولی گستاخی بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔ چیف آرگنائزر ڈاکٹر کلیم اللہ نے اپنے خطاب میں حضور ﷺ کی عظیم شان اور مرتبے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کو توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں