یونیورسٹی آف لکی مروت ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے

جمعرات 31 دسمبر 2020 16:58

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2020ء) یونیورسٹی آف لکی مروت اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کی روسے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چار مہینوں میں یو نیورسٹی آف لکی مروت میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (CMS) تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لکی مروت کے طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب خان اور NUST کی طرف سے پرو ریکٹر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر نصر اکرام نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے، اس موقع پر یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان بھی موجود تھے۔

کیمپس مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے یونیورسیٹی آف لکی مروت میں تعلیمی، ا نتظامی، فنانس کی سرگرمیاں اور باقی سارے دفتری امور کمپیوٹرائزڈ ہو جائینگے اور اس طرح سارے کام کم وقت میں بلا تاخیر بہترین طریقے کے ساتھ سر انجام پائیں گے۔ تربیت یافتہ آپریٹرز سسٹم کو آپریٹ کرینگے جس کی بدولت یونیورسٹی میں کم سٹاف زیادہ کام بغیر کسی تاخیر کے کرینگے، اس کے علاوہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بہترین اور تیز کام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ہر سیکشن میں شفافیت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں