لکی مروت ،منجیولہ میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے ،ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شہید ،ایک زخمی

ہفتہ 6 اپریل 2024 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) لکی مروت کے علاقے منجیولہ میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ حملہ آور فرار ہوگئے ۔ گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجیولہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین شامل ہیں ۔زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کرد یا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتار ی کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں