یونیورسٹی آف لکی مروت ،یونیورسٹی آف سوات نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے

جمعرات 28 جنوری 2021 20:29

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے جس کی رو سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ، طلباء اور محققین کا تبادلہ، مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس، مشترکہ کانفرنسیں اور سیمینارز منعقدکرائے جائیں گے ، اسکے علاوہ مفاہمتی یاداشت میں مشترکہ نصابی سرگرمیاں، معلوماتی تبادلے، سٹاف ڈویلپمنٹ اور ایونٹس کیلئے دعوت نامے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لکی مروت کی طرف سے رجسٹرار انعام اللہ خان اور یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے رجسٹرار محبوب الرحمان نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ تعلیم اور تحقیق میں ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے، دونوں تعلیمی اداروں کو مشترکہ اکیڈمک سرگرمیوں اور تحقیقی پروگرامز میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ لینے کا سنہری موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں