یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان کی مشیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش سے ملاقات

جمعرات 1 اپریل 2021 22:34

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے تعمیری پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر صوبائی مشیر کے پرسنل سیکرٹری ماجد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رجسٹرارانعام اللہ خان نے صوبائی مشیر کامران بنگش کویونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں اور دوسرے مختلف امور سے متعلق تفصیل سے بتایا اور پراجیکٹ سے متعلق اہم اور قابل توجہ امور کی نشاندہی بھی کی۔انہوں نے پراجیکٹ پر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔ صوبائی مشیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے یونیورسٹی آف لکی مروت کے پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹرار انعام اللہ خان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں