ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف لکی مروت کوپانچ فیلڈز میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کے لئے این او سی جاری کردیا

منگل 13 جولائی 2021 00:06

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لکی مروت کوپانچ فیلڈز میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کے لئے این او سی جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان، رجسٹرار انعام اللہ خان اور کیو ای سی کے ڈاکٹر عابد علی خان نے ایچ ای سی سے فزکس،کیمسٹری، میتھس،ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور پولٹیکل سائنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لئے این او سی کے حصول کی خاطر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس پر ایم فل کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردی گئی ۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لکی مروت نے حال ہی میں ہائی کوالیفائیڈ فیکلٹی ممبرز کی تقرری کا عمل مکمل کیا ہے تاکہ جلد از جلد ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کئے جاسکیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور رجسٹرار انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ جامعہ لکی مروت تحقیق پر مبنی بہترین اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر یقین رکھتی ہیں اوریہ بہترین تعلیمی اور تحقیقی معیار کی بدولت صف اول کی جامعات میں شمار ہوگی

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں