مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے، چوہدری اکبر ابراہیم

منگل 8 جنوری 2019 21:28

لالہ موسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) سابق منسٹر آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم ٹانڈہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں اور کرتے رہیں گے موجودہ جعلی منڈیٹ کے ذریعے اسمبلی میں پہنچنے والوں نے نہ اس سے پہلے عوام کے لیے کچھ کیا ہے اور نہ آیندہ عوام کو ان سے تواقع ہے یہ لوگ عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام نے اب ان کو مسترد کر دیا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ہم نے جو بھی آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے فنڈز ملے پوری ایمانداری سے لگائے اور ہمیشہ اجتماعی مسائل کی طرف توجہ دی آج حلقے میں ہر گاؤں میں صاف ستھرا اور پختہ جنازہ گاہ موجود ہے ہم نے قبرستان کی چار دیودار یاں بنوائیں جوبھی فنڈز ملے پوری ایمانداری اور دیانتداری سے حلقے میں لگاکر تحریک انصاف انشاء اللہ عوام کے مسائل حل کرائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان ایک ایماندار اوردیانتدار شخص ہیں

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں