لالہ موسیٰ،تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا،مقدمہ درج

پیر 25 اپریل 2022 15:27

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔موضع بھوتہ کا رہائشی عمران نماز پڑھنے جارہا تھا کہ ڈنگہ روڈ پر تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کھاریاں نے متوفی کے والد سرفراز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں