شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، بلا ضرورت بغیر ماسک باہر نہ نکلیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

بدھ 3 جون 2020 18:27

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاہے کہ گوجرانوالہ ڈویزن میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ضلع گجرات میں ہوئے، ضلع مریضوں میں ریکوری کی شرح 48فیصد ہے، گمنام کرونا مریض اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کی صحت کیلئے بڑا خطرہ ہیں، ایسے افراد کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

ایک ہفتے میں اموات 4سے بڑھ کر 18ہو گئیں،شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، بلا ضرورت، بغیر ماسک باہر نہ نکلیں، ماسک استعمال نہ کرنیوالوں سے ملنے سے انکار کر دیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملہ کیلئے وافر مقدار میں پی پی ای کٹس دستیاب ہیں،زیر علاج مریضوں کو کھانا کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات نے قابل تحسین کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو ضلع گجرات میں کورونا وباء، مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بارے بریفنگ کے دوران کیا۔اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع گجرا ت میں ابتک7256افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، 6921کے ٹیسٹ نیگٹو717کے پازیٹو آئے، 344مریض صحت یاب ہو چکے،18کی اموات ہو گئیں، 355زیر علاج ہیں، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کرونا پازیٹو مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں