کمشنر لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ کا چانڈکا میڈیکل اسپتال کا دورہ

منگل 13 فروری 2018 20:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے چانڈکا میڈیکل اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے آئی سی یو اور سرجیکل شعبات کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آنے چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے اسپتال کے ایم ایس علی گوہر ڈاہری اور ایگزیکیوٹو انجینئر بلڈنگس کو ہدایت کی کہ اسپتال کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے اور رنگ روغن سمیت دیگر کاموں کو بھی پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کا مکمل علاج کرکے انہیں مفت ادویات دی جائیں اور صفائی ستھرائی کا بھی خال خیال رکھا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں