لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر کا فاطمہ فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا سنٹر کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے فاطمہ فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا سنٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے انچارج نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سنٹر میں 500 مریض رجسٹرڈ ہیں جو تھیلی سیمیا کے زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نےسینٹر کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سینٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کا مکمل خیال رکھا جائے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں