سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تربیت یافتہ اساتذہ میں اسناد کی تقسیم کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاڑکانہ منور علی مٹھانی کی ہدایت پر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سٹیوٹا لاڑکانہ ریجن سے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسناد دینے کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرید حسین ککرانی، نائب صدر واحد علی شیخ، منیجر عبدالسمیع قریشی، طارق حسین ابڑو، قادر داد بلادی، سپیکر خالد حسین بگٹی، اطہر علی سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

سٹیوٹا کے ریجنل ڈائریکٹر مرید حسین ککرانی اور دیگر مہمانوں نے کہا کہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سٹیوٹا لاڑکانہ ریجن کی جانب سے 27 انسٹرکٹرز کو تربیت دی گئی ہے جو تربیت مکمل کرنے کے بعد کہیں بھی اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں انڈسٹری کو درکار انسٹرکٹرز نہ صرف دوسروں کو فنی تعلیم دے سکتے ہیں بلکہ وہ پاکستان اور پورے ملک میں کہیں بھی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں