لاڑکانہ پولیس نے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 22:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک روز میں سنگین جرائم میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، منشیات، دو موٹرسائیکل، 10 موبائل فونز اور 2 لاکھ 28 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے بس سٹینڈ والے علاقے سے مطلوب ملزم اصغر گوپانگ اور علی جان پہوڑ کو 2 ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، نوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم دوست محمد گوپانگ کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کیا، بقاپور پولیس نے چوری مقدمے میں روپوش ملزم گلشن عرف گلبہار شیخ ، رحمت پور پولیس نے ملزم عبدالستار سیال کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ رحمت پور پولیس نے ملزم محسن النبی کھوکھر کو ایک کلو ایک سو گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ، منشیات فروش ملزم ممتاز عرف منو عرف ککڑ ابڑو کو دو کلو چرس اور 250 گرام آئس سمیت گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے ڈاکو ربنواز عرف ربو جانوری کو مقابلے کے دوران 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کیا، کنگا پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو آزاد میرجت کو زخمی حالت میں اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔ آریجہ پولیس نے ڈاکو احسان میرجت کو زخمی حالت میں اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت حراست میں لے لیا۔ سچل پولیس نے ڈکیتی مقدمے میں اشتہاری ملزم سجاد جوکھیو کو آدھا کلو چرس سمیت، ایئرپورٹ پولیس نے اغوا مقدمے میں اشتہاری ملزم گدا مکول کو، ڈوکری پولیس نے ملزم شان انڑ کو 260 گرام چرس اور ملزم آزاد کو 240 گرام چرس سمیت، رتوڈیرو پولیس نے ملزم سلیم ابڑو کو 350 گرام چرس سمیت گرفتار کیا، سچل پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 8 جواریوں کو گرفتار کرکے 2 لاکھ 28 ہزار روپے نقدی اور 10 موبائل فونز برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں