․ ایس ایس پی لاڑکانہ کی ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں میں روزانہ دو گھنٹوں تک کھلی کچھری منعقد کی ہدایات

اتوار 23 ستمبر 2018 19:30

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ امام کلیم کی ہدایات پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں میں روزانہ دو گھنٹوں تک کھلی کچھری منعقد کرکے شکایت حل کرنے اور اپنی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ لاڑکانہ کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے لیے ایکٹوٹی لاگ بوک رکھنا لازمی ہے جس کے لیے ایک پروفارما بھی جاری کیا گیا ہے ہر پولیس افسر ہفتے میں ایک روز ایس ایس پی آفیس میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی تمام سرگرمیوں، عدالتی سماعت، کاروائیوں کے تفصیل، شکایات کے تفصیل، پیٹرولنگ کے اوقات اور حاصل کردہ حدف کے متعلق آگاہی دیں گے اس کے علاوہ پولیس افسران روزانہ دو گھنٹے تھانوں میں کھلی کچھری کرکے عوامی شکایات حل کریں اور ایکٹوٹی بوک کا ہر ہفتے معائنہ کرکے اس پر دستخط کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ عوامی شکایات کو سسنے اور انہیں حل کرنے سمیت عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ اس قسم کا ایک آرڈر پاس کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد تمام پولیس افسران کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں