لاڑکانہ،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ اسد چانڈیو کو قتل کردیا

اتوار 21 اپریل 2019 19:30

لاڑکانہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں محمد خان چانڈیو میں چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے منع کرنے کے معاملے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ اسد چانڈیو کو قتل کردیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں شب برات کے موقع پر فائرنگ سے منع کرنے پر ایک گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسد چانڈیو کو قتل کردیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں تمام جلد گرفتار کریں گے۔ دوسری جانب حد کے تھانہ عاقل پر مقتول کے ورثا کی مدعیت میں تین ملزمان امید علی چانڈیو، وحید علی چانڈیو اور مدد علی چانڈیو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں