چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ کا چارج سونپ دیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2019 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ کا چارج سونپ دیا گیا ہے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈاکٹر عبدالستارشیخ نے ہنگامی بنیادوں پر شعبہ حادثات اور چانڈکا اسپتال کے دیگر شعبوں میں۔مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا کہنا تھا کہ انکی اولین ترجیح ہے کہ شعبہ حادثات میں ایمرجنسی میں آنے والے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات مل سکیں اور اسٹرلائیز مشینوں کے خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فنڈز کی شدید قلت کے باوجود موجود وسائل میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کو شش کی جائے گئی حکومت سندھ مکمل طور پر لاڑکانہ کی صورتحال سے آگاہ ہے اور تیزی سے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں