نوشین کاظمی مبینہ خودکشی کیس میں اہم انکشافات، ڈائری بھی مل گئی

’بابا میں آپ کو کچھ بتانا چاہتی ہوں، بھائی کو بھی معلوم ہے‘ ڈاکٹر نوشین گھر کے ایک اہم فرد سے متعلق والد کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 نومبر 2021 17:37

نوشین کاظمی مبینہ خودکشی کیس میں اہم انکشافات، ڈائری بھی مل گئی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2021ء) : لاڑکانہ میں میڈیکل اسٹوڈنٹ ڈاکٹر نوشین شاہ کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ چانڈکا میڈیکل کالج میں ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈائری ملی ہے جس میں انہوں نے کچھ گھریلو مسائل بھی بیان کیے۔نوشین کے کمرے سے ملنے والی ڈائری میں موجود تحریریں رومن اردو میں لکھی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین گھر کے ایک اہم فرد سے متعلق والد کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔نوشین کاظمی نے ڈائری کے ایک صفحے میں لکھا کہ بابا میں آپ کو کچھ بتانا چاہتی ہوں، بھائی کو بھی معلوم ہے۔ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کے معاملے میں روم میٹ کوئٹی کی رہائشی زینب پٹھان کے مطابق نوشین نہایت کم گو اورتنہائی پسند اسٹوڈنٹ تھیں، وہ لڑکیوں سے نہ گھلتی ملتی تھی نہ ہی زیادتی بات کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

زینب پٹھان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز کی سربراہی میں قائم جی آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔تاہم یہ واقعہ خودکشی ہے یا پھر قتل اس کا تعین تفصیلی رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔خودکشی کے بعد نوشین کاظمی کی لاش پانچ سے چھ گھنٹے پنکھے سے ہی لٹکتی رہی جب تک اس کے والدین نہیں پہنچ گئے۔

پوسٹ مارٹم ٹیم میں شامل ڈاکٹر کے مطابق لاش کے چار پانچ گھنٹے لٹکے رہنے کی وجہ سے گردن کا سائز دو تین انچ بڑھ گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پنکھے سے نوشین کے فنگر پرنٹ ملے ہیں اور ان کی انگلیوں پر بھی مٹی کے نشان موجود تھے۔نوشین کاظمی کے کمرے سے دو نوٹ بھی ملے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا ہے اور دونوں میں تقریبا ایک ہی طرح کا پیغام ہے۔ بیڈ سے ملنے والے نوٹ پر رومن میں تحریر ہے کہ میں خود اپنی مرضی سے ہیکنگ کرنے جا رہی ہے ہوں ، نہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں