لاڑکانہ ،نامور شاعر نور الدین ملاح علالت کے باعث انتقال کرگئے

منگل 31 اکتوبر 2017 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں عاقل میں نامور شاعر نور الدین ملاح برین ہیمریج کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ روز لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ نیورولاجی میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ گاؤں عاقل میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے ورثا، ادیبوں اور شاعروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرحوم نورالدین ملاح کے ورثا سے تعزیت کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں