گورنر سلیم حیدر خان سندھ کی صوبائی وزیر میر طارق حسین تالپر کے ہمراہ گڑہی خدابخش شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی

منگل 21 مئی 2024 23:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پنجاب کے نئے گورنر سلیم حیدر خان سندھ نے صوبائی وزیر میر طارق حسین ٹالپر کے ہمراہ آج گڑہی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ شہید شاہنواز بھٹو، مرحومہ بیگم نصرت بھٹو اور مرحومہ امیر بیگم نے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار گڑہی خدابخش بھٹو میں حاضری دینے آیا ہوں۔ ہم ایران میں پیش آنے والے سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں ، ایک مسلم ملک کے رہنما حادثے میں شہید ہو گیا اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے عوام سے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ہم گڑہی میں تجدید عہد کے لیے آئے ہیں کہ ہم پنجاب میں پارٹی پرچم کو بلند رکھیں گے اور مزید محنت اور جدوجہد کریں گے۔

جو محبت پنجاب کے عوام کو شہید بھٹو اور شہید بی بی سے تھی وہی محبت بلاول کے لیے ہے اور پنجاب کے لوگوں کے دلوں میں ہے ۔پنجاب کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے سندھ اور پنجاب کے دنگ پر مشترکہ آپریشن کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا کہ وہ مشترکہ آپریشن کر کے ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ دونوں صوبوں کے عوام امن سے رہ سکیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں