سردار دھنی بخش خان لاشاری اور ان کے بیٹوں پر مقدمات درج کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 31 اکتوبر 2017 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) آل پاکستان لاشاری بلوچ ویلفیئر تنظیم کی جانب سے چیف سردار دھنی بخش خان لاشاری اور ان کے بیٹوں پر مقدمات درج کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر شدید نعریبازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صفر خان لاشاری، منٹھار لاشاری، احمد خان لاشاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ بلوچستان جکومت نے ہمارے سرداروں اور ان کے بیٹوں کے خلاف انتقامی کاروایوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے چیف سردار دھنی بخش خان لاشاری اور اس کے بیٹوں کے خلاف جھوٹہ مقدمہ درج کیا گیا جس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی بلوچستان سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ چیف سردار دھنی بخش لاشاری اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں